عاطف اسلم

عاطف اسلم کا 18 سال بعد البم صبح آئے نا ریلیز کرنے کا اعلان

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار عاطف اسلم نے تقریبا 18 سال بعد اپنے چوتھے سٹوڈیو البم صبح آئے نا کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں آٹھ نئے گانے شامل ہیں۔

عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر البم کا سرورق جاری کرتے ہوئے گانوں کی فہرست بھی شیئر کی، البم میں صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سم فن، سن سجنہ، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔ یہ البم 2008 میں ریلیز ہونے والے میری کہانی کے بعد عاطف اسلم کا پہلا مکمل اسٹوڈیو البم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں