فٹبال ورلڈکپ

فٹبال ورلڈکپ،تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو شکست دیدی

میامی (سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن کے سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دیدی۔میامی میں میگا ایونٹ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلش ٹیم کپتان ہیری کین سمیت 7 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری۔

کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی جارحانہ موڈ میں دکھائی دی، تیسرے ہی منٹ میں ان کے کھلاڑی ڈیکلن رائس نے گول داغ کر فرانس کے کھلاڑیوں کی گویا ہمت توڑ دی۔خسارے میں جانے کے بعد فرانسیسی کھلاڑیوں نے کچھ حملے تو کئے مگر انگلش گول کیپر انتہائی چست دکھائی دیئے، گیند کو جال میں جانے نہ دیا۔

دوسری جانب انگلش کھلاڑیوں نے سیمی فائنل والی غلطی نہیں دہرائی اور سبقت حاصل کرنے کے بعد دفاعی کھیل کے بجائے جارحانہ حکمت عملی اپنائی جس کا نتیجہ انہیں اس ہاف میں مزید تین گول کی صورت میں ملا۔کونسا نے 18ویں منٹ میں جبکہ ساکا نے 37ویں اور انجری ٹائم میں گول کرکے انگلش ٹیم کی برتری چار صفر کردی۔

دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم بالکل بدلی ہوئی دکھائی دی، ایم باپے نے اسکورنگ کا آغاز کیا پھر بارکولا نے گول بنایا، پھر ایم باپے نے ٹیم کے لیے تیسرا گول اسکور کیا۔انگلینڈ کو ملنے والی پنالٹی پر ساکا نے گول کرکے اسکور پانچ تک کیا اور اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی جبکہ فرانس کی جانب سے چوتھا گول دیمبیلے نے بنایا۔انگلینڈ کی جانب سے چھٹا گول بیلہنگم نے بالکل آخری لمحات میں بنایا اور انگلینڈ نے چار کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں