پیرس/بارسلونا(سپورٹس ڈیسک)سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14واں مرحلہ جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر کی یہ ریس میں چوتھی سٹیج فتح ہے۔ انہوں نے ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ریس کے چھٹے مرحلے میں شاندار فتح حاصل کر کے ریکارڈ پانچویں بار ٹائٹل جیتنے کی جانب بڑا قدم بڑھا دیا تھا اور ریس کے لیڈر کی یلو جرسی پر دوبارہ قبضہ بھی حاصل کر لیاتھا جو تاحال برقرار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے14ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں مولہاس سے لے مارکسٹین فیلرنگ تک کا 155.3کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی پر تھا۔ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155.3کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے اور 07 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔22 سالہ میکسیکن سائیکل سوار آئزک ڈیل ٹورو نے دوسری جبکہ فرانس کے 19 سالہ پال سیکساس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چھٹے مرحلے میں فتح کے ساتھ ہی دوبارہ یلو جرسی پر قبضہ حاصل کرلیا تھا جو تاحال برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3320.7کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔