لاہور(کامرس ڈیسک)لاہورمیں ایل پی جی کی سرکاری نرخوں کے برعکس من مانی قیمتوں پرفروخت جاری ہے۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلومقررہے مگر 350 سے 450 روپےفی کلو میں فروخت جاری ہے ۔شہریوں کااس حوالے سے کہناہے کہ مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال دیاہے۔
شہریوں نے متعلقہ اداروں سے اوورچارجنگ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایل پی جی کی 241 روپے فی کلو پر فروخت یقینی بنائی جائے۔