شہزاد نواز

ٹیپو شریف کے جذباتی بیان پر شہزاد نواز کا ردعمل، اداکار کو حوصلہ دے دیا

کراچی (شوبز ڈیسک)اداکار ٹیپو شریف کے شوبز انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والے رویے سے متعلق جذباتی بیان کے بعد سینئر اداکار شہزاد نواز نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے محبت بھرے الفاظ میں ردِعمل دیا ہے۔ٹیپو شریف نے حال ہی میں یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں شوبز تقریبات اور پارٹیوں میں شرکت سے گریز کرتا ہوں کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ انڈسٹری میں بعض لوگ مجھے کمتر سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بعض افراد میرے ساتھ ایسا برتا کرتے ہیں جیسے میں کسی کام یا پیسے کا محتاج ہوں یا ہمیشہ کام کی تلاش میں رہتا ہوں۔ اداکار نے کہا کہ اسی وجہ سے میں شوبز شخصیات کے بجائے اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا یا کھیلوں میں مصروف رہنا پسند کرتا ہوں۔ٹیپو شریف کے اس بیان پر اداکار شہزاد نواز نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ آپ کا بالکل غلط تاثر ہے، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کی رفاقت بھی ہمیں پسند ہے اور آپ یہ بات جانتے ہیں، ہماری محفلوں میں آپ صرف برابر نہیں بلکہ ہمارے عزیز مہمان اور بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں