وکی کوشل

وکی کوشل کی کترینہ کیف کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد مداحوں کو بھا گئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اہلیہ کترینہ کیف کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی جو مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے۔ اداکارہ کترینہ کیف کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر اور اداکار وکی کوشل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دل چھو لینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا ہے۔

وکی کوشل کی شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ایک ہاتھ میں کیک کا بڑا سا ٹکڑا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے انہوں نے کترینہ کیف کو بانہوں میں بھر رکھا ہے۔ پس منظر میں ہیپی برتھڈے کے بینر کے ساتھ سالگرہ کی سجاوٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔اداکار نے تصویر کے ساتھ مختصر مگر محبت بھرے الفاظ میں لکھا کہ، جان، جنم دن مبارک ہو۔ اس کے ساتھ انہوں نے سرخ دل والے ایموجیز بھی شامل کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں