لندن (سپورٹس نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ڈرامائی شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان ہیری کین اور ٹیم کے مینیجر تھامس ٹوخل پر کڑی تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
جرمنی کے مشہور اور مایہ ناز سابق گول کیپر اولیور کان نے ہیری کین کے کھیل اور ٹیم کی حد سے زیادہ دفاعی حکمت عملی کو اس شکست کا بڑا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ جس کی بھاری قیمت اسے فائنل سے باہر ہو کر چکانی پڑی۔ میڈیا کے مطابق جرمنی کو 1996 میں یورپی چیمپئن بنانے والے اولیور کان نے میچ کے بعد ایک اسپورٹس پروگرام میں ہیری کین کے کھیل پر کھلے عام سوال اٹھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ، ہیری کین کا مسئلہ یہ ہے کہ جب وہ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) جیسی حملہ آور ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں تو بعض اوقات بہت سست اور ضرورت سے زیادہ دفاعی ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے 60ویں منٹ تک ہیری کین کی طرف سے ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑیوں پر دبا ڈالنے کی کوئی کوشش نظر نہیں آئی۔اولیور کان نے صرف کپتان کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ انگلینڈ کے مینیجر تھامس ٹوخل کے فیصلوں پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا ماننا تھا کہ گول کرنے کے بعد ٹیم کو ضرورت سے زیادہ پیچھے دھکیلنا ایک بڑی غلطی تھی۔