تہران (انٹرنیشنل نیوز) ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت برقرار نہیں رہی، ایران اب ایم او یو کی پیروی کا پابند نہیں۔ایک بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ معاہدے کے خاتمے کیلئے ایک شق کی خلاف ورزی کافی تھی۔
امریکا نے ایم او یو کی تمام شقوں کی دھجیاں اڑا دی۔دوسری جانب ایران کی پارلیمانی سیکیورٹی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت باقی نہیں رہی، امریکا نے معاہدے کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کی، دشمن باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہو چکا ہے۔ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی سلامتی سے متعلق ایکشن پلان پارلیمان میں پیش ہوچکا۔