وسیم عباس

وسیم عباس کا زندگی میں کئی بار محبت میں مبتلا ہونے کا اعتراف

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار وسیم عباس نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی زندگی میں کئی مرتبہ محبت میں مبتلا ہوا، تاہم اب ان معاملات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ایک حالیہ انٹرویو میں وسیم عباس نے اپنی زندگی میں محبت کے تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنی طلاق کے فیصلے سے مطمئن ہوں اور مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

اداکار نے اپنی محبت کی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ 1980 کی دہائی میں جب میں نے شوبز میں کام شروع کیا تو اس دور میں محبت میں مبتلا ہونا ایک عام بات تھی، میں اپنی زندگی میں کئی بار محبت میں گرفتار ہوا۔وسیم عباس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب اس معاملے میں میری کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ان کا کہنا ہے کہ آج کل ہم صرف ظاہری طور پر خود کو بہتر دکھا سکتے ہیں، جبکہ ہماری اصل صحت کی صورتِ حال تو صرف اللہ ہی جانتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں