ایمپابے

ہم جیتنے کے لائق ہی نہیں تھے‘ ایمپابے نے اسپین سے ہار کا ملبہ ٹیم پر ڈال دیا

نیویارک (سپورٹس نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کے بعد فرانسیسی ٹیم کا فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور گیا ہے۔ اس بڑی ہار کے بعد فرانس کی ٹیم کے کپتان کلین ایمباپے نے گھما پھرا کر بات کرنے کے بجائے سچائی کو تسلیم کیا ہے اور صاف کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا کھیل اس لائق ہی نہیں تھا کہ وہ فائنل میں پہنچ پاتی۔فرانسیسی کپتان کیلیان ایمباپے نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ فرانس کی ٹیم نہ تو حکمت عملی کے لحاظ سے اچھا کھیل پیش کر سکی اور نہ ہی تکنیکی اعتبار سے سیمی فائنل جیسے بڑے مقابلے کے معیار پر پورا اتری۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ہم نے وہ کھیل پیش کیا جو ہم کھیلنا چاہتے تھے، چاہے وہ میدان کی حکمت عملی ہو، کھیل کی مہارت ہو یا پھر ہماری کارکردگی کا مجموعی معیار ہو اور جب آپ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل جیسے بڑے میچ میں وہ سب نہیں کرتے جو آپ کو کرنا چاہیے، تو پھر آپ جیت نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں