عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ تمباڈ 2 کا حصہ بن گئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے فلم تمباڈ 2 میں شامل ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے، جس کے بعد مداحوں میں جوش کی لہر دوڑ گئی۔اداکار سوہم شاہ نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے لکھا ایک نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے عالیہ بھٹ کو تمباڈ 2 میں خوش آمدید بھی کہا۔

یہ فلم عالیہ بھٹ کی پہلی مکمل ہارر فلم ہوگی۔ ان کا کردار مختصر نہیں بلکہ کہانی کا ایک اہم حصہ ہوگا، جو فلم کے بڑے اہم موڑ سے جڑا ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمباڈ پہلی بار دیکھنے کے بعد سے ہی ان کے ذہن میں بس گئی تھی۔ اس منفرد اور پراسرار دنیا کا حصہ بننا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ وہ سوہم شاہ اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھی پرجوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں