ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ اگر میری زندگی پر بایوپک بنائی جائے تو چاہوں گی کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون میرا کردار ادا کریں۔ہیما مالنی نے یہ بات ممبئی کے شنمکھانند ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی، جہاں ان کے بھارتی سییما میں 60 سالہ شاندار کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی بایوپک میں کس اداکارہ کو دیکھنا چاہیں گی تو انہوں نے دپیکا پڈوکون کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر دپیکا چاہیں تو وہ یہ کردار ادا کر سکتی ہیں، ویسے کوئی بھی اداکارہ یہ کردار نبھا سکتی ہے، لیکن دپیکا ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔