اسلام آباد (کامرس ڈیسک)روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں 400 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں روئی کی قیمتیں 18 ہزار 200 روپے جبکہ سندھ میں 17 ہزار 700 روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں۔
دوسری جانب کاٹن زونز میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے سے کپاس کی فصل مشکلات کا شکار ہو گئی۔ محکمہ زراعت نے کاشت کاروں کو آبپاشی کا دورانیہ کم رکھنے اور ہلکا پانی لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔