نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شریاس آئیر شکھر دھون کے ساتھ زیادہ شکستیں کھانے والے کپتان کی فہرست میں شامل ہوگئے۔۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شریاس آئیر کو ایسی ٹیم کا قائد بنایا گیا جس میں کئی تجربہ کار اور میچ جتوانے والے کھلاڑی موجود تھے، لیکن صرف سات میچوں کے بعد حالات ان کی توقعات کے برعکس نکلے۔بھارت کو شریاس آئیر کی قیادت میں مسلسل سات ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وہ اپنی ابتدائی سات ٹی20 انٹرنیشنل کپتانی کے میچز میں ایک بھی کامیابی حاصل نہ کرنے والے بھارت کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد بھارت کی یہ کارکردگی ٹی20 فارمیٹ میں اس کی بدترین دوطرفہ سیریز بھی قرار دی جا رہی ہے۔ان سات شکستوں کے بعد شریاس آئیر کا نام شکھر دھون کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے جس میں بھارتی کپتانوں کی فتوحات سے زیادہ شکستیں ریکارڈ پر موجود ہیں۔
یہ صورت حال اس بھارتی ٹیم کے لیے غیر معمولی ہے جس نے 2024 اور 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے درمیان کوئی بھی ٹی20 سیریز نہیں ہاری تھی اور دونوں ورلڈ کپ اپنے نام کیے تھے۔سال 2022 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم مسلسل کامیابیاں حاصل کرتی رہی تھی، لیکن اب اس کی کارکردگی میں نمایاں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔