علیزے شاہ

کاسمیٹک سرجری کے بغیر بھی چہرہ اتنا لفٹڈ کیسے؟ علیزے شاہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ علیزے شاہ کا لک کاسمیٹک سرجری یا بیوٹی پروسیجر جیسا کیسے دکھائی دیتا ہے، اداکارہ نے نئی ویڈیو میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔حال ہی میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر گیٹ ریڈی وِد می ویڈیو شیئر کی، جس نے انہوں نے اپنے انداز کے اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ کاسمیٹک سرجری یا بیوٹی پروسیجر کے بغیر بھی ان کا چہرہ اتنا لفٹڈ کیسے دکھائی دیتا ہے۔

اداکارہ کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جس میں علیزے شاہ نے اپنے چہرے پر کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری یا بیوٹی پروسیجر کروانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میرے پاس کچھ وقت تھا، اس لیے سوچا اپنی جلد سے متعلق تمام سوالات کے جواب دوں، 2 سال قبل میری جلد ایکنی کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی، لیکن اب مکمل طور پر ٹھیک ہو چکی ہے۔

سرجری اور بوٹوکس سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے نہ کوئی سرجری کروائی ہے اور نہ ہی بوٹوکس لگوایا ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرے چہرے پر لکیریں موجود ہیں اور میں اپنی بھنوں کو بھی حرکت دے سکتی ہوں، میں صرف میک اپ کی مخصوص تکنیک استعمال کرتی ہوں جس سے چہرہ زیادہ ابھرا ہوا دکھائی دیتا ہے، میں اپنی بھنوں کو ایک خاص انداز میں شیپ دیتی ہوں تاکہ وہ قدرتی طور پر لفٹڈ نظر آئیں، یہ سب صرف میک اپ کا کمال ہے، کسی سرجری کا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں