سنیتا آہوجا

معاشقوں و بے وفائی کے باوجود گووندا کو نہیں چھوڑوں گی‘ سنیتا آہوجا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے علیحدگی سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گووندا کے مبینہ معاشقوں اور بے وفائی کے باوجود میں کسی بھی صورت انہیں نہیں چھوڑوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو لاک اپ میں بطور امیدوار شریک تھیں، تاہم انہیں صحت کی وجوہات کی وجہ سے ریئلٹی شو سے باہر ہونا پڑا۔

شو میں مختصر شرکت کے دوران سنیتا نے گووندا کے مبینہ معاشقوں سے متعلق بات کی تھی، حالیہ گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ اعتماد اور محبت کو کئی بار آزمائش کا سامنا رہا لیکن اس باوجود میں کسی بھی صورت گووندا کو نہیں چھوڑوں گی۔سنیتا آہوجا نے کہا کہ بھروسہ بہت بڑی چیز ہے، مجھے نہیں لگتا کہ فلم انڈسٹری کا کوئی بھی ہیرو دودھ کا دھلا ہو گا، وہ ہم سے زیادہ وقت ہیروئنز کے ساتھ گزارتے ہیں، تو یہ آپ کی محبت پر منحصر ہے کہ آپ اس صورتِ حال کو کس طرح لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں