والی بال چیمپئن شپ

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، کوارٹر فائنل میں رسائی یقینی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ کے دوسرے میچ میں قازقستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے یک طرفہ مقابلے میں 14-25، 12-25 اور 9-25 کے اسکور سے کامیابی اپنے نام کی۔مسلسل 2 گروپ میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا گروپ میچ آج تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں