ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے وسیع رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں ایک اور قیمتی اثاثے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی دہلی کے پوش علاقے پنچ شیل پارک میں واقع اپنے خاندانی گھر کی مکمل ملکیت حاصل کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سودے کی مالیت تقریبا 37 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان نے رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل خرید لی ہے، جس کے بعد پوری عمارت اب خان خاندان کی ملکیت میں آ گئی ہے۔
یہ گھر شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے لیے جذباتی اہمیت بھی رکھتا ہے کیونکہ ممبئی جا کر فلمی کیریئر شروع کرنے سے قبل دونوں اسی گھر میں رہائش پذیر تھے۔ عمارت کا تہہ خانہ اور گرانڈ فلور پہلے ہی خاندان کی ملکیت تھے، جبکہ حالیہ خریداری کے بعد پوری جائیداد ایک بار پھر ان کے قبضے میں آ گئی ہے۔