صنعا(نیوز ڈیسک)یمن میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے جاری سعودی منصوبے مسام کے تحت صوبہ حجہ کے شمال مغربی ضلع میدی میں تقریبا 11 ہزار بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد اور ناقابلِ استعمال گولہ بارود کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ یہاں اس منصوبے کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسے میں جب کہ حوثیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہزاروں یمنیوں کی جانیں لے رہی ہیں،مسام پروجیکٹ جس کا آغاز 2018 میں ہوا تھا، سعودی عملے کے ساتھ یمنی علاقوں کو زمینی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے، یمنی عوام کی زندگیوں کو درپیش براہِ راست خطرات کا مقابلہ کرنے اور یمنی علاقوں میں سکیورٹی کو مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔