ندا یاسر

بچوں کو اکیلے سفر کی اجازت کا مشورہ ندا یاسر کو مہنگا پڑگیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر ایک بار پھر اپنے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔اپنے مارننگ شو کے حالیہ پروگرام میں ندا یاسر نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کو صرف جائیداد اور زیورات دینے کے بجائے انہیں خودمختار بنائیں اور زندگی کے تجربات حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں۔

ندا یاسر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا ہے۔متعدد افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بچوں کو اکیلے سفر کی ترغیب دینا حقیقت سے دور مشورہ ہے۔صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک میں بچوں کی حفاظت سے متعلق سنگین مسائل موجود ہیں، اس لیے والدین کا محتاط رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں