سونیا حسین

سونیا حسین اور علی رحمان فلم ڈبل سیاپا میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

کراچی (شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے دو معروف اداکار علی رحمان خان اور سونیا حسین پہلی بار فلم ڈبل سیاپا میں مرکزی کرداروں کے ساتھ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ہدایتکار کاشف سلیم کی اس نئی فلم کی شوٹنگ آئندہ ہفتے برطانیہ میں شروع ہونے جا رہی ہے۔

فلم ڈبل سیاپا میں علی رحمان خان اور سونیا حسین کے علاوہ ڈوڈی خان اور سیف علی خان بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اگرچہ فلم کی کہانی اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں، تاہم کاسٹ کو دیکھتے ہوئے شائقین کو ایک منفرد اور بھرپور تفریحی فلم کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں