بشری انصاری

بشری انصاری نے اپنے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کردی

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشری انصاری کے حالیہ کاسمیٹک پروسیجرز سے متعلق ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی۔ بشری انصاری نے حال ہی میں اپنی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لیے ایک اسکن کلینک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف اینٹی ایجنگ پروسیجرز کروائے۔

ان میں ڈارک سرکلز، ڈبل چِن اور بالوں کی کمزوری کے علاج شامل ہیں۔معالج ڈاکٹر آمنہ کے مطابق بشری انصاری پر اینڈولفٹ کے ذریعے گردن کی جلد کو بہتر بنانے اور ڈبل چِن کم کرنے کا علاج کیا گیا جبکہ اسکلپٹرا پی ایل ایل اے ٹریٹمنٹ بھی دیا گیا جس کے نتائج بتدریج ظاہر ہوتے ہیں اور تقریبا چھ ماہ میں واضح بہتری آتی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ جدید طریقہ کار قدرتی انداز میں چہرے کو لفٹ فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے آنکھوں کے کناروں کی جھریوں اور گردن کی لائنز کے لیے بوٹوکس بھی کروایا جبکہ بالوں کی پتلاہٹ کے علاج کے لیے آر ایف مائیکرو نیڈلنگ کا استعمال کیا گیا۔بشری انصاری کی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، کچھ صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں