ڈونلڈ ٹرمپ ڈانس

بیلجیم کے فٹبالر کا ڈونلڈ ٹرمپ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

سیٹل (سپورٹس نیوز ) فیفا ورلڈ کپ2026 کے اہم میچ میں امریکہ کو 1-4 سے شکست دیتے کے بعد بیلجیم کے مشہور کھلاڑی رومیللو لوکاکو کا ایک خاص انداز میں ڈانس کرنا سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جسے لوگ امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل کہہ رہے ہیں۔میچ سے پہلے ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا جب امریکہ کے اہم کھلاڑی فولارن بالوگن پر پچھلے میچ میں ریڈ کارڈ ملنے کی وجہ سے پابندی لگی تھی، جس کی وجہ سے ان کا بیلجیم کے خلاف کھیلنا مشکل نظر آ رہا تھا۔ لیکن فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اچانک یہ پابندی ختم کر دی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت بدلا گیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر کو فون کر کے اس معاملے میں مداخلت کی تھی۔ اس کے بعد فیفا نے بالوگن کی پابندی ایک سال کے لیے معطل کر دی، جس سے وہ امریکہ کی جانب سے بیلجیم کے خلاف میدان میں اتر سکے۔ اس فیصلے پر فٹ بال کی دنیا میں کافی تنقید اور غصے کا اظہار کیا گیا۔تاہم، بالوگن کی واپسی بھی امریکہ کو شکست سے نہ بچا سکی۔ میچ میں وہ کوئی خاص اثر نہ ڈال سکے جبکہ بیلجیم نے شروع سے ہی اپنی مضبوطی دکھائی اور چار گول کر کے واضح برتری حاصل کر لی۔بیلجیم کے چوتھے گول کے بعد رومیلولوکاکو نے میدان میں ایسا ڈانس کیا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے مشہور انداز سے ملتا جلتا تھا۔

یہ منظر کیمرے میں قید ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کی تصویریں اور لطیفے بنا کر شیئر کر رہے ہیں اور لوکاکو کا ڈانس سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔بیلجیم کے مڈفیلڈر یوری ٹیلیمنز نے میچ کے بعد اس تنازع پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ بالوگن کے ریڈ کارڈ کے معاملے نے ان کی ٹیم کو مزید حوصلہ دیا تھا۔۔یوری ٹیلیمنز نے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ جب ہم نے بالوگن کی پابندی ختم ہونے کی خبر سنی تو ہم نے ایک میٹنگ کی، ہم نے خود سے کہا کہ ہمیں اس کا جواب میدان میں دینا ہے اور آج ہم نے وہی کر کے دکھایا، مجھے اپنی ٹیم پر بہت فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت ہمت کے ساتھ کھیلے، ہم میچ کا ایک اچھا آغاز چاہتے تھے کیونکہ ٹورنامنٹ کے شروع میں ہم ایسا نہیں کر پا رہے تھے، ہمیں معلوم تھا کہ اگر ہم امریکی ٹیم پر دبا ڈالیں گے تو وہ غلطیاں کریں گے۔ٹرمپ کی کوششوں کے باوجود امریکی کھلاڑی میچ میں کوئی اچھا جادو نہ دکھا سکے اور بیلجیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد امریکہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔ جس کے بعد ٹرمپ کی اس سفارشی کوشش کا انٹرنیٹ پر خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں