لاہور( نیوز ڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فکسڈ ٹیکس سکیم کے حوالے سے ملک بھر میں آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ تاجر برادری کو اس سکیم کے تمام نکات، طریق کار اور فوائد سے مکمل طور پر آگاہ کیا جا سکے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت چیمبرز آف کامرس اور تاجر تنظیموں کے تعاون سے سیمینارز، ورکشاپس اور معلوماتی سیشنز کا انعقاد کرے تاکہ اس سکیم کے حوالے سے تاجروں کے ذہنوں میں جو ابہا م موجود ہے اس کا خاتمہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے تاہم اس کے لیے اعتماد سازی بھی ضروری ہے۔
اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروں کو بروقت رہنمائی اور سہولتیں فراہم کی جائیں تو وہ قومی معیشت کی مضبوطی میں مزید موثرکردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت تاجر برادری کی مثبت تجاویز کو اہمیت دے گی اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔انہوں نے زور دیا کہ تاجروں اور حکومت کے درمیان مسلسل مشاورت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
ط