لندن(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل میچ آج (اتوار کو ) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
فائنل ٹاکرے کےلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ۔آئی سی سی کے اعلامیہ مطابق جیکلین ولیمز اور ورندا راٹھی آن فیلڈ امپائرز ہوں گی جبکہ جی ایس لکشمی میچ ریفری ہوں گی۔اعلامیہ کے مطابق کم کاٹن تھرڈ امپائر اور نیمالی پریرا فورتھ امپائرز کی فرائض سرانجام دیں گی