لاہور (شوبز ڈیسک) شہنشاہِ لوک موسیقی عالم لوہار کو بچھڑے47 برس بیت گئے۔جگنی اورہیرنے عالم لوہارکوشہرت کی بلندیوں پرپہنچایا۔عالم لوہار نے فوک موسیقی میں نئی جہت روشناس کروائی، انہیں ہیر وارث شاہ گانے سے شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے ہیر وارث شاہ کو 36مختلف انداز میں گایا،انہیں گانے کی صنف جگنی کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے۔
عالم لوہار کے گائے ہوئے معروف ترین گانوں میں واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں، دل والا دکھ نئیں کسی نوں سنائی دا ، موڈا مار کے ہلا گئی جے مینوں تے ہولی جنی سوری اکھ گئی ، بول مٹی دیا باویا، سیف الملوک ،قصہ کربلا اور جگنی قابل ذکر ہیں۔ عالم لوہار 3جولائی 1979 کو شامکے بھٹیاں کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے تھے اوروہ لالہ موسی میں جی ٹی روڈپرواقع قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
ان کے بعد ان کے صاحبزادے عارف لوہار نے روایتی چمٹے اورلباس کے ساتھ اپنے والدکے اندازگائیکی اوران کی گائی ہوئی جگنی کو بہت کامیابی سے آگے بڑھایا ہے۔