ریچا چڈھا

بیٹے کے رویے پر تنقید، دیا مرزا کے دفاع میں ریچا چڈھا سامنے آگئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے ساتھی اداکارہ دیا مرزا پر انکے بیٹے کے رویے سے متعلق ہونے والی تنقید پر انکا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری شادی پر دیا مرزا نے مجھے بطورتحفہ گیارہ سو پودے دیئے جو ان کی ماحول دوست سوچ اور عملی اقدامات کا ثبوت ہے۔

سینئر اداکارہ دیا مرزا نے دراصل ایک واقعہ شیئر کیا تھا جس میں ان کے کم عمر بیٹے نے ناریل کا پانی لانے والے ڈلیوری ایجنٹ سے پلاسٹک کی پیکنگ پر سوال کیا۔ جس پر سوشل میڈیا میں دیا مرزا پر سخت تنقید کی گئی۔اس تنقید کے جواب میں اداکارہ رچا چڈھا نے دیا مرزا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ سنجیدہ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معمول کے مطابق بے سروپا تنقید کرنے والے، عقل سے عاری لوگوں کی باتیں تو اپنی جگہ، یہ سب بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے دیا مرزا کے 5 سالہ بیٹے اویان نے ڈلیوری ایجنٹ کو ناریل کا پانی پلاسٹک کی تھیلیوں میں لانے پر ڈانٹا تھا۔ کلپ کے سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ سے وائرل ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے دیا مرزا اور ان کے بیٹے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے رویے کو تکبر اور مراعات یافتہ افراد کا رویہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں