سعودی کرکٹ فیڈریشن

سعودی عرب میں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بڑی پیشرفت،پی سی بی اورسعودی کرکٹ فیڈریشن میں ایم او یو پردستخط

جدہ(سپورٹس نیوز)سعودی عرب میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے میچز کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔تفصیل کے مطابق سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی ڈیویلپمنٹ کےلئے اسٹریٹیجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

مستقبل میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز بھی وہاں ہو سکیں گے۔معاہدے پر دستخط سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں