شہنشاہ عالم لوہار

عوامی موسیقی کے شہنشاہ عالم لوہار کی 47ویں برسی 3 جولائی کو منائی جائیگی

لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف لوک گلوکار محمد عالم لوہار 47ویں برسی 3 جولائی کو منائی جائے گی۔عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواحی گائوں اچھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تھیڑ کی دنیا سے اپنی گلوکاری کا آغاز کیا اور ہیر وارث کو 36 مختلف انداز میں گایا۔عالم لوہار کو گانے کی صنف جگنی کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے۔

ان کی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا اور انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور اس ساز کو ایک نئی جہت دی۔عالم لوہار اپنے مخصوص انداز اور آواز کی بدولت بہت جلد عوام میں مقبول ہو گئے۔ ان کی گائی ہوئی جگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔جگنی اس قدر مشہور ہوئی کہ ان کے بعد آنے والے متعدد فنکاروں نے جگنی کو اپنے اپنے انداز سے پیش کیا لیکن جو کمال عالم لوہار نے اپنی آواز کی بدولت پیدا کیا وہ کسی دوسرے سے ممکن نہ ہو سکا۔

عالم لوہار نے کئی اور منفرد نغمے بھی تخلیق کیے جن میں اے دھرتی پنج دریاواں دی، دل والا دکھڑا اور قصہ سوہنی ماہیوال سمیت دیگر کئی نغمات بہت مقبول ہوئے۔انہوں نے 70 کی دہائی میں انگلینڈ، کینیڈا، ناروے اور جرمنی سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ فنی خدمات پر انہیں انہیں پرائیڈآف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔عالم لوہار 3 جولائی1979 کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے اور لالہ موسی میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں