کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں لان کا سوٹ زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ شیشے کے سامنے کھڑا ہوکر مسکرا رہی ہیں۔ درفشاں سلیم نیلے رنگ کے سوٹ میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں، انہوں نے لکھا کہ ایزی بریزی سمر فٹس لائیو نا۔ انہوں نے چند دنوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر کی ساتھی فنکارہ نوشین شاہ کی جانب سے بھی سراہا گیا۔