میامی(سپورٹس نیوز)فیفا ورلڈ کپ میںزندہ مجسمے کی عرفیت رکھنے والے کانگو کے مشہور فٹبال شائق مچل نکوکا مبولاڈنگا نے بھی آخر کار ورلڈ کپ میں پہلی حاضری لگا دی۔
تفصیل کے مطابق انھیں افریقی کپ آف نیشنز میں ملکی مقتول رہنما لومومباویا کا مجسمہ بن کر پورے میچ میں کھڑے رہنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت ملی تھی۔منگل کو کانگو اور کولمبیا کے میچ میں وہ اسٹیڈیم پہنچ گئے، ایبولا سے متعلق آئسولیشن قوانین کی وجہ سے مچل کانگو کے پہلے ورلڈ کپ میچ کے موقع پر اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکے تھے۔