کنول فاروق

کنول فاروق اپنی طلاق سے متعلق گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئیں

لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر، کنٹینٹ کری ایٹر اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار کنول فاروق نے حال ہی میں اپنی ناکام شادی اور اس کے بعد پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے ایک تکلیف دہ باب پر روشنی ڈالی۔ اس دوران کنول فاروق نے انکشاف کیا کہ میری شادی ناکام ثابت ہوئی اور اس تجربے نے مجھے جذباتی طور پر شدید متاثر کیا۔

گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے سابق شوہر سے اس وقت شادی کی جب میرے پاس زیادہ مالی وسائل موجود نہیں تھے۔کنول کے مطابق میرے دوستوں نے ہمارے لیے انگوٹھی کا انتظام کیا تاکہ میں اپنے اہلِ خانہ کو رشتہ دکھا سکوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے شریکِ حیات کی محبت اور وعدوں پر مکمل اعتماد کیا، لیکن بعد ازاں مجھے شدید دل آزاری کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر یہ رشتہ طلاق پر ختم ہوا۔اپنی گفتگو کے دوران وہ کئی مواقع پر آبدیدہ بھی ہو گئیں اور کہا کہ اس تجربے کے بعد کسی نئے رشتے کے بارے میں سوچنا میرے لیے آسان نہیں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں