اکشے کمار

ایک دہائی بعد اپنی فلمیں دیکھنے پر خود کو تھپڑ مارنے کا دل چاہا‘ اکشے کمار

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا جب مسلسل ایکشن فلمیں کرنے پر مجھے خود پر غصہ آنے لگا، جس کے بعد میں نے اپنی شبیہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے بتایا کہ 35 برس تک فلمی دنیا میں کامیابی سے کام کرنا ایک غیر معمولی بات ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ میرا سفر 40 برس سے بھی آگے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ 35 سال بہت طویل عرصہ ہے، 1 ارب یا 1 ملین میں سے کسی ایک شخص کو ہی اتنا طویل کیریئر ملتا ہے، میری دعا ہے کہ میں اپنی زندگی کے آخری لمحوں تک کام کرتا رہوں، جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا تو میرا مقصد صرف پیسہ کمانا تھا۔

اداکار کے مطابق ایک دہائی بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو میرا دل چاہا کہ خود کو تھپڑ ماروں، میں نے صرف ایکشن کردار ہی کیے تھے اور کسی کو یہ یقین نہیں تھا کہ میں کچھ اور بھی کر سکتا ہوں، تب مجھے احساس ہوا کہ مجھے خود کو بدلنا ہو گا اور مختلف کردار ادا کرنے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اسی سوچ کے تحت میں نے کامیڈی، رومانس، ڈرامہ اور ہارر کامیڈی جیسی مختلف فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں