لندن (شوبز ڈیسک) اداکارہ کبری خان کی سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کبری خان لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک ریسٹورینٹ میں سارہ علی خان، امریتا سنگھ اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمیلا ٹیگور اپنے ہاتھوں سے کبری خان کو کھانا کھلا رہی ہیں جبک ہ پلیٹ میں ‘happy birthday’ لکھا ہوا ہے۔