فیفا ورلڈکپ

فیفا ورلڈکپ، امریکا نے ایران کی فٹبال ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی

واشنگٹن(سپورٹس نیوز ) امریکا نے ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایرانی اسکواڈ کو اگلے میچ سے 2 روز قبل امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ فیفا ورلڈکپ میں ایران کا اگلا میچ جمعے کو مصر کے خلاف ہوگا۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے باوجود ٹیم کو جمعے کے میچ کے بعد فوری واپس جانا ہوگا۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق ایرانی ٹیم بدھ کے روز میکسیکو کے شہر تیجوانا سے سیئٹل روانہ ہوگی۔ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی میچز میں ایران کی ٹیم کو صرف ایک دن پہلے سفر کی اجازت دی گئی تھی۔

وائٹ ہاﺅ س فیفا ٹاسک فورس کے مطابق ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ پہلے 2 دوروں کی کارکردگی دیکھ کر کیا گیا۔اس سے قبل امریکا کی جانب سے ایران فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میچ سے دو روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں