اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 28 جون اتوار کراچی میں ہوگا۔
جس صدارت پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کریں گے۔ اجلاس میں ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں باقاعدہ ایک رپورٹ تیار کی جائے گی۔
پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام 3 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور مکسڈ کے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں کے لئے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 5 جولائی کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔