لاہور(شوبز ڈیسک) لالی ووڈ سٹار ثناء نے یوکے میں اپنی سالگرہ منائی ۔ اس سلسلہ میں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوکے میں موجودہ ثناء کے دوستوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔
شرکاء کی جانب سے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور انہیں تحائف بھی دئیے گئے ۔ثناء نے کہا کہ میری یوکے میں دوسری سالگرہ تھی اورمجھے خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی میرے ساتھ پیار کرتی ہے اور میری ہر خوشی میں شریک ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے بھی فنکار دوستوںنے نہ صرف مبارکباد کے پیغا مامات بھجوائے ہیں بلکہ کچھ قریبی دوستوں کی جانب سے ہزاروں میل دور سے بھی مجھے سالگرہ کے تحائف بھجوائے گئے جس پر میں اپنے دوستوں کی انتہائی ممنون ہوں۔
٭٭٭٭٭