میسی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران والد کی علالت پر میسی خاندان کا اہم بیان، افواہوں کی تردید

بیونس آئرس(سپورٹس نیوز)ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد خورخے میسی کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر فٹبالر کے خاندان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔لیونل میسی کے خاندان کے مطابق خورخے میسی اس وقت صحت کے مسائل سے گزر رہے ہیں، وہ طبی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے نجی خاندانی معاملے پر غیر مصدقہ خبروں اور قیاس آرائیوں کا پھیلایا جانا افسوس ناک ہے۔

میسی کے خاندان نے واضح کیا ہے کہ خورخے میسی کی صحت سے متعلق درست معلومات صرف قریبی اہلِ خانہ کے پاس ہیں لہذا خاندانی ذرائع کے علاوہ کسی کے بھی دعوے کو درست نہ سمجھا جائے۔میسی فیملی نے عوام اور میڈیا سے ذمے داری، احتیاط اور نجی زندگی کے احترام کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی فرد کی صحت کو قیاس آرائیوں کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں