پرو ہاکی لیگ

جونیئر ایشیا کپ: قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کل ہونگے

اسلام آباد(سپورٹس نیوز )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر ایشیا کپکےلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے سلسلے میں دو روزہ ٹرائلز کل (جمعرات) سے اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ سابق اولمپیئن سمیع اللہ کی سربراہی میں سلیکش کمیٹی میں ناصر علی اور اولمپیئن نعیم اختر بھی شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی کارکردگی، تکنیکی مہارت، جسمانی فٹنس اور مجموعی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ پی ایچ ایف کے مطابق ٹرائلز کا مقصد جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے بہترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔ پی ایچ ایف حکام کے مطابق ٹرائلز فیڈریشن کے صدر کی منظوری سے منعقد کئے جا رہے ہیں اور ان کا مقصد میرٹ، شفافیت اور انصاف پر مبنی انتخابی عمل کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں