مکو آ نہ (کامرس ڈیسک)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں کے برعکس اوپن مارکیٹ میں گیس کی فروخت مہنگے داموں جاری ہے۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کئی علاقوں میں ایل پی جی 550 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ سرکاری طور پر مقررہ قیمت تقریباً 308 روپے فی کلو ہے اس صورتحال کے باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ان کے ماہانہ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے
شہریوں نے کہاہے کہ ایل پی جی ڈیلرز اور دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر نگرانی نہ ہونے کے برابر ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائیمقامی صارفین کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث دیہی اور شہری علاقوں میں ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض بیوپاری ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں بڑا فرق غریب اورمتوسط طبقے کے لیے ناقابل برداشت بنتا جا رہا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، اوگرا اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہو۔
٭٭٭٭٭٭