فیفا ورلڈکپ

فیفا ورلڈکپ، یوراگوئے ٹیم کے طیارے کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملی

فلوریڈا (سپورٹس نیوز )دو مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم یوراگوئے کو اپنے پہلے میچ سے قبل سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد یوراگوئے فٹبال فیڈریشن نے تاخیر کا ذمہ دار فیفا کو قرار دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوراگوئے کی ٹیم میکسیکو کے شہر کنکون میں ٹریننگ کر رہی تھی اور اسے سعودی عرب کے خلاف میامی میں شیڈول میچ کے لئے امریکا روانہ ہونا تھا۔ تاہم ٹیم کےلئے مختص طیارے کو ضروری دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث امریکا میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی جس سے سفر میں تاخیر ہوئی۔ یوراگوئے فٹبال ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ روانگی میں تاخیر ان کے اختیار سے باہر وجوہات کے باعث ہوئی جبکہ ایک ترجمان نے اس مسئلے کی ذمہ داری فیفا پر عائد کی۔

دوسری جانب فیفا نے موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ میکسیکو میں ایئرلائن کی پرمٹ سے متعلق غلطی کا نتیجہ تھا اور مسئلہ حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہا گیا۔بعد ازاں ٹیم متبادل پرواز کے ذریعے فلوریڈا پہنچ گئی۔ہیڈ کوچ مارسیلو بیلسا اور کپتان جوزے ماریا خیمنیز نے معاملے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاخیر سے ٹیم کی تیاریوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔واضح رہے کہ یوراگوئے اور سعودی عرب کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں