امیشا پٹیل

غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بہت محبت ملی‘ امیشا پٹیل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ انہیں فلم غدر کی ریلیز کے بعد پاکستان سے بہت محبت ملی تھی۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امیشا پٹیل نے کہا کہ فلم غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی، پاکستانی خواتین میرا فون نمبر تلاش کر کے مجھے کال کرتی تھیں اور بعض مداح جذباتی ہو کر گفتگو کرتے ہوئے روتی بھی تھیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں نے میرے فلمی کردار سکینہ سے متاثر ہو کر اپنی بیٹیوں کا نام بھی سکینہ رکھا۔ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ امیشا پٹیل اپنی مقبولیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہیں، جبکہ بعض نے کہا کہ پاکستان میں ان کی شہرت اتنی نہیں جتنی وہ بیان کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں