تل ابیب(انٹرنیشنل نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے ساتھ یا بغیر کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا،اسے ایٹمی ہتھیار کے حصول سے روکنے کےلئے جو ہوسکا کریں گے۔
غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق نیتن یاہو نے ایران امریکا ڈیل پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وہ ساتھی ہیں، کبھی متفق ہوتے ہیں کبھی اختلاف ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے ساتھ یا بغیر ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جو ہوسکا کریں گے۔دوسری جانب لبنان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ لبنان میں بنائے گئے سکیورٹی زون میں اسرائیل کی موجودگی برقرار رہے گی، ہم نے اسرائیل کو تباہی سے بچالیا لیکن ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔نیتن یاہو نے اسرائیل میں رواں برس ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے جیتنے کا دعوی بھی کیا ہے۔