گول کیپر

سپین کیخلاف میچ ،کیپ ورڈی کے عمر رسیدہ گول کیپر نے 7 گول روک کر سب کو حیران کردیا

ایٹلانٹا (سپورٹس نیوز)فٹ بال ورلڈکپ کی تاریخ میں ڈیبیو کرنے والے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی کیپ ورڈی کے 40 سالہ گول کیپر وزینا نے اپنی شاندار گول کیپنگ سے دنیائے فٹ بال کو حیران کردیا۔

گول کیپر وزینا اسپینش کھلاڑیوں کے سامنے آہنی دیوار بن گئے اور 7 ایسے خطرناک حملے ناکام بنائے کہ ڈیبیو پر پلیئر آف دی میچ قرار پاگئے۔واضح رہے کہ مغربی افریقی ملک کیپ ورڈی نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا ہے۔ایٹلانٹا اسٹیڈیم میں اسپین اور کیپ ورڈی کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی گول کے برابررہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں