علی ظفر

علی ظفرکے کنسرٹ نے کینیڈا میں ریکارڈ قائم کر دیا، 45ہزار سے زائد افراد کی شرکت

مسی ساگا (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار، اداکار اور موسیقار علی ظفر نے کینیڈا میں ایک تاریخی کنسرٹ کے دوران نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ کینیڈا کے شہر مسی ساگا کے مشہور مقام سیلبریشن اسکوائر میں ہونے والے اوپن ایئر کنسرٹ میں تقریبا 45 ہزار افراد نے شرکت کی، جسے منتظمین نے اس مقام کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل اجتماع قرار دیا ہے۔

منتظمین کے مطابق شائقین کی بڑی تعداد کی وجہ سے مجمع صرف سیلیبریشن اسکوائر تک محدود نہیں رہا بلکہ اطراف کی سڑکوں اور قریبی سینٹر کے احاطے تک پھیل گیا۔

یہ کنسرٹ علی ظفر کے روشنی ٹور 2026 کے شمالی امریکا مرحلے کا اختتامی شو تھا، مفت اوپن ایئر پروگرام میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔علی ظفر نے تقریبا 2 گھنٹے تک پرفارم کیا اور اپنے مشہور گانے رنگین، چھنو، مستی اور چل دل میرے سمیت 20 سے زائد گیت پیش کیے، ان کے نئے البم روشنی کے گانے روشنی، ماماسیتا اور رکسانہ بھی پہلی بار لائیو پرفارم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں