مسٹر یونیورس

مسٹر یونیورس چیمپئین شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے سندھ پولیس کے کانسٹیبل کیلئے انعام کا اعلان

کراچی(سپورٹس نیوز) آئی جی سندھ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے تعریفی سند اور انعام کا اعلان کر دیا۔بینکاک میں منعقدہ سینئر فزیکس مقابلے میں سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حمزہ احمد کی کامیابی سندھ پولیس اور پورے پاکستان کےلئے باعثِ فخر ہے، وطن واپسی پر کانسٹیبل حمزہ احمد کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور عزم سے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور حمزہ احمد نوجوانوں کےلئے مثال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں