لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ اور ماڈل عالیہ علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔حال ہی میں عالیہ علی نے ایک لائیو ایونٹ میں اسٹیج اور ریمپ پر پرفارم کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں اداکارہ روایتی پنجابی طرز کے ملبوسات میں ملبوس نظر آئیں اور موسیقی کی دھن پر رقص پیش کیا، ایونٹ میں موجود شرکا نے ان کی پرفارمنس پر تالیاں بجائیں اور انہیں داد دی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا، متعدد صارفین نے عالیہ علی کی پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر طنزیہ تبصرے کیے ہیں۔ کچھ صارفین نے رقص کے انداز کو سادہ قرار دیا، جبکہ بعض نے پرفارمنس کا موازنہ اسکول کی تقریبات میں ہونے والے رقص سے کیا۔