ڈیل سٹین

ویبھو سوریاونشی، ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں : ڈیل سٹین

پیٹرز برگ(نیوز ڈیسک )جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کے نوجوان اوپنر ویبھو سوریاونشی، ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔ایس اے 20 کے پانچویں سیزن سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا کہ ویبھو سوریا ونشی ابھی سے ہی عالمی سطح پر سب سے نمایاں ہیں، آپ سچن اور ویرات جیسے عظیم کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں تاہم یہ بچہ اپنے کیریئر کے اختتام پر ان دونوں سے بھی بڑا نام بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اس وقت جنوبی افریقا میں کوئی سوریا ونشی جیسا حیرت انگیز کھلاڑی ہے جو 14 یا 15 سال کا ہو اور اگر کوئی ہے بھی تو میں اس سے واقف نہیں ہوں۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، بہترین ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے اسکول سرکٹ سے بہترین انڈر 19 اور انڈر 15 کھلاڑی سامنے آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود ویبھو سوریا ونشی کی بات ہی الگ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں