فیفا ورلڈکپ

فیفا ورلڈ، میزبان امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دےدی،کینیڈا اور بوسنیا کا میچ 1-1 گول سے برابر

لاس اینجلس،ٹورنٹو (سپورٹس نیوز )فیفا ورلڈکپ میں امریکا نے پیراگوئے کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی جبکہ کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔ امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ لاس اینجلس میں کھیلا گیا جہاں کھیل کے پہلے ہاف میں ہی امریکی ٹیم نے 3-0کی سبقت حاصل کرلی ۔امریکا کو برتری پیراگوئے کے کھلاڑی بوبا ڈیلا نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچاکر دلائی، دوسرا گول امریکی پلیئر بیلوگن نے اسکور کیا جب کہ پہلے ہاف کے اختتام سے چند سیکنڈ پہلے بیلوگن نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کیا۔امریکا کی جانب سے میچ کا چوتھا گول اختتامی لمحات میں گیوانی رینا نے اسکور کیا، اسی گول کے ساتھ میچ کا خاتمہ امریکا کی چار ،ایک کی جیت پر ہوا۔

دوسرے ہاف میں پیراگوئے کی ٹیم ایک گول کا خسارہ پورا کرنے میں کامیاب ہوئی، یہ گول ان کی جانب سے 73 ویں منٹ میں مارسیو نے کیا۔ قبل ازیں میزبان کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کینیڈا کی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن برتری پہلے بوسنیا نے حاصل کی، ان کے کھلاڑی جووو لوکچ نے 21 منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔وقفے تک مقابلہ ایک ،صفر سے بوسنیا کے حق میں رہا۔

دوسرے ہاف میں کینیڈا کی ٹیم نے مزید جارحانہ انداز اختیار کیا، ان کو گول کرنے کے مواقع بھی ملے مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔البتہ کھیل کے 79ویں منٹ میں آخرکار کینیڈین کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی اور گائل نے ایک کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔اس کے بعد کوشش کے باوجود دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں