لاہور (سپورٹس نیوز )پاکستان فٹبال ٹیم کو فیفا کے ایک اہم ٹورنامنٹ میں اینٹری مل گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال ٹیم اس سال پہلے فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی، فیفا نے پاکستان کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی، پی ایف ایف نے شرکت کی تصدیق کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا آسیان کپ میں پاکستان ٹیم انڈونیشیا میں ڈویژن کپ میں مقابلہ کرے گی، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ انڈیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ انڈونیشیا میں فیفا آسیان کپ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا ، پاکستان فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ کوالیفائرز کے علاوہ فیفا کا کوئی ٹورنامنٹ کھیلے گی۔